اردو

urdu

ETV Bharat / videos

بورویل میں گرا دو سالہ بچہ بحفاظت نکالا گیا - Rescued Video Viral

By

Published : Jun 8, 2022, 6:28 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST

گجرات میں سریندر نگر ضلع کے دھرانگدھرا تعلقہ کے ڈوڈاپور گاؤں میں دو سال کا بچہ کھیت کے بورویل میں گر گیا تھا جسے آرمی جوانوں نے بحفاظت باہر نکالا۔ بورویل میں گرنے کے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد فوج کے جوانوں کی ایک ٹیم نے بچے کو بچایا اور اسے بحفاظت باہر نکالا۔ جس سے بچے کے والدین سمیت سبھی نے راحت کی سانس لی۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کی ایک ویڈیو حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر لوگ فوج کی بہادری کے ساتھ انسانیت کو بھی سلام پیش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی سالہ شِیوَم منگل کی شام تقریباً 7 بجے سریندر نگر ضلع کے دھرانگدھرا تعلقہ کے ڈوڈاپور گاؤں میں ایک کھیت میں کھیلتے ہوئے 300 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا تھا۔ منگل کی شام اس کی ماں کھانا پکا رہی تھی اور اس کے والد کھیت میں کام کر رہے تھے۔ اسی دوران بچہ کھیلتے ہوئے کھلے بورویل میں گر گیا۔ بچے کے گرنے کی آواز سن کر اس کی ماں موقع پر پہنچی اور شیوم کے والد کو فون کیا اور شیوم کو بچانے کی کوشش کی۔ شیوم تقریباً 20 فٹ نیچے بورویل میں پھنس گیا تھا۔ فائر بریگیڈ، دھرانگدھرا پرانت کے حکام، پولیس اور صحت کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ دھرانگدھرا کے اے ایس پی انچارج شیوم ورما نے بتایا کہ واقعہ کے بعد بھارتی فوج کی ٹیم پہنچی اور تقریباً 40 منٹ کی کوشش کے بعد بچے کو بچا لیا۔ اس کے بعد بچے کو مزید علاج کے لیے دھرانگدھرا کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت اب مستحکم ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details