Now Tomato is Rs.1 per KG ایک ماہ پہلے ایک سو ستر روپے فی کلو بکنے والا ٹماٹر اب صرف ایک میں - نندیال
Published : Sep 8, 2023, 12:47 PM IST
نندیال(آندھراپردیش): ایک ماہ قبل صارفین کو نیند اڑا دینے والے ٹماٹر کی قیمت میں اب زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سال جولائی کے وسط میں آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں ٹماٹر کی مارکیٹ میں سب سے زیادہ قیمت 170 روپے فی کلو تھی۔ جمعرات کو دھونے اور پاپیلی بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت صرف ایک سے تین روپے فی کلو رہ گئی۔ اگرچہ تاجروں نے بڑے پیمانے پر خریداری کی لیکن دیگر علاقوں میں ٹماٹر کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے برآمد روک دی گئی۔ یہی نہیں،ٹرانسپورٹ چارجز کو بچانے کے لیے کسانوں نے ٹماٹر کو سڑکوں کے کنارے پھینک دیا۔پاپیلی کے قریب قومی شاہراہ کے کنارے ٹماٹر کے ڈھیر پڑے ہوئے نظر آئے۔وہیں کچھ مقامی لوگوں نے انہیں تھیلوں میں بھر لیا اور جو ٹماٹر پڑے رہے وہ مویشیوں کے لیے چارہ بن گئے۔