women reservation bill ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے خواتین ریزرویشن بل پر کیا کہا؟ - ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا
Published : Sep 20, 2023, 10:12 PM IST
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ایم پی مہوا موئترا نے خواتین کے ریزرویشن بل پر کہا کہ وہ اس بل پر بحث میں حصہ لے کر فخر اور شرم دونوں محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی کا حصہ ہیں جنہوں نے ہر میدان میں خواتین کو ترجیح دی۔ لیکن شرم کی بات یہ ہے کہ لوک سبھا میں صرف 15 فیصد خواتین ممبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں اقلیتی برادری کی صرف دو خواتین ہیں اور وہ بھی ٹی ایم سی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل 2024 میں لاگو ہونا تو دور کی بات ہے بلکہ اس میں شک ہے کہ مجوزہ ایکٹ 2029 میں بھی لاگو ہوگا یا نہیں۔ واضح رہے کہ ناری شکتی وندن ادھینیم کے نام سے موسوم خواتین ریزرویشن بل کو وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔ جس بل میں لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد نشستیں محفوظ کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔