کرناٹک میں موسلادھار بارش کی وجہ سے اسکول میں پھنسے بچوں کو بچایا گیا - کرناٹک میں اسکولی بچے بارش کی پانی میں بہہ گیا
ریاست کرناٹک کے ضلع دھارواڑ کے ایک سرکاری ہائی اسکول میں بارش کے درمیان پھنسے تقریباً 150 طلبا کو بچایا گیا۔ موسلادھار بارش دوپہر تقریباً 3 بجے شروع ہوئی اور طلباء دھارواڑ ضلع کے امگارگول گاؤں کے اسکول میں پھنس گئے۔ اساتذہ اور طلباء گھروں کو لوٹنے کے لیے بارش کے رکنے کا انتظار کر رہے تھے مگر بارش میں کوئی کمی نہیں آئی، جس کے نتیجے میں قریبی ندی میں طغیانی آ گئی جس کی وجہ سے وہ اسکول میں پھنس گئے۔ اس دوران انہیں اسکول میں ہی کھانا اور پانی فراہم کیا گیا۔ سیلاب کم ہونے کے بعد انتظامیہ نے اسکول میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST