ایک پیر سے معذور، پھر بھی تعلیم حاصل کرنے کا جنون - کشمیر کا معذور طالب علم
جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں ایک پیر سے معذور طالب علم پرویز احمد ہر روز ایک پیر سے تقریباً تین کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے اسکول جاتا ہے جس کا ویڈیو شوسل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور پڑھائی کے لیے پرویز احمد کے جنون کی تعریف کر رہے ہیں تاہم اب پرویز کی مشکلات ختم ہونے والی ہیں۔ ایک پیر سے تین کلیومیٹر کی دوری طے کر کے اسکول پہنچنے والے اس طالب کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے پور کی ایک این جی او نے پرویز احمد کو مفت میں مصنوعی پیر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ این جی او معذور افراد کی جسمانی، معاشی اور سماجی بحالی کے لیے کام کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں پرویز احمد کے والد غلام احمد نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی تھی۔ Student with a Disability Walk Three Kilometers
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST
TAGGED:
کشمیر کا معذور طالب علم