International Conference on Sufism سرینگر میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس کا انعقاد
سرینگر:سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں تصوف اور اخوت کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرس کا انعقاد ایک این جی او وائس فار پیس اینڈ جسٹس نے کیا۔کانفرنس میں دنیا بھر سے مذہبی رہنماؤں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے انتہا پسندی کی مذمت کی اور امن اور بھائی چارے کے یے دعا کی۔کانفرنس میں صوفی روحانی تعلیمات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس کانفرنس میں جرمنی، ترکی، فرانس، تنزانیہ، مالدیپ، سوئٹزرلینڈ اور سری لنکا سمیت 16 سے زائد ممالک کے اسلامی اسکالرز نے شمولیت اختیار کی۔