Snow Skiing Training یوسمرگ میں لڑکیوں کیلئے اسکینگ ٹرینگ کورس منعقد - یوسمرگ بڈگام
جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے یوسمرگ علاقہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے لڑکیوں کے لیے 15 روزہ اسنو اسکینگ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹریننگ کورس میں لڑکیوں کو اسکینگ کی بنیادی تربیت دی جا رہی ہے۔60 طلبہ پر مشتمل گروپ میں تربیت یافتہ انسٹرکٹرز ، لڑکیوں کو اسکینگ کے بارے میں تربیت دے رہے ہے۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے ان طلبہ کو ہر قسم کا سامان جیسے اسکائی اور گیئرز بھی مفت فراہم کیے ہے،تاکہ مستقبل میں یہ طلبہ مختلف قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے سکیں اور ملک کا نام روشن کر سکے۔ اس اسکینگ کورس میں لڑکیاں زبردست جوش و خروش دکھا رہی ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ وہ تربیت حاصل کر کے برفانی تودے کے دوران ریسکیو آپریشن ٹیم کا حصہ بنے اور لوگوں کی خدمت کر سکے۔