نوجوان شاعرہ شبینہ آرا پٹھان
Urdu Mushaira in Srinagar یک روزہ ارود مشاعرہ میں شبینہ آرا نے محرم کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا - نوجوان شاعرہ شبینہ آرا پٹھان
جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لنگویجز کی جانب سے جمعرات کو اکیڈیمی کے سمینار ہال میں نوجوانوں شعراء کے لئے مشاعرے کی ایک محفل آراستہ کی گئی۔مشاعرے کی تقریب میں ادب سے وابستہ افراد کے علاوہ ادب سے زوق شوق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھیں۔اس یک روزہ مشاعرے میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 30 نوجوان اور ابھرتے ہوئے شعراء نے شرکت کی جن کی عمر 35 برس سے کم تھیں۔اس موقع پر نوجوان شاعرہ شبینہ آرا پٹھان نے محرم کے حوالے سے اپنا کلام وادی کے نامور ادیب کے سامنے پیش کیا۔