اردو

urdu

راہل گاندھی ٹرک پر سوار

ETV Bharat / videos

Rahul Gandhi Truck Viral Video راہل گاندھی ٹرک پر سوار ہوکر دہلی سے چندی گڑھ آئے،ویڈیو وائرل - راہل گاندھی ٹرک پر سوار

By

Published : May 23, 2023, 10:16 AM IST

امبالہ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو  ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی ٹرک میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ راہل ٹرک پر بیٹھ کر سفر کر رہے ہیں۔ راہل ٹرک کے آگے ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ یہ ویڈیو ہریانہ کے ضلع امبالہ کا بتایا جا رہا ہے جو کل رات کا ہے۔ راہل گاندھی پیر کی رات دہلی سے چنڈی گڑھ آ رہے تھے۔ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی تھی۔ کانگریس کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی چیئرپرسن سپریا شرینیت نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سپریا نے لکھا ہے کہ - انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھ کر ایک یقین نظر آتا ہے - کوئی ہے جو عوام کے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہے جو ان کے بہتر کل کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ تیار ہے کوئی ہے جو نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھول رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راہل نے یہ سفر ٹرک والوں کی پریشانی کو سمجھنے کے لیے کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details