اردو

urdu

تھانہ دار پر چڑھا ریل بنانے کا بخار، تھانے میں ویڈیو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا

ETV Bharat / videos

Policeman Song Video Viral تھانہ دار پر چڑھا ریل بنانے کا بخار، تھانے میں ویڈیو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا - ریاست اتر پردیش نوئیڈا میں ایک تھانہ انچارج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 4:04 PM IST

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش نوئیڈا میں ایک تھانہ انچارج نے وردی پہن کر ایسا کارنامہ انجام دیا کہ اسے فوری لائن حاضر ہونا پڑا۔نوئیڈا میں الگ الگ مقامات پر ریل بنانے والوں کی دھڑ پکڑ کرنے والے تھانے دار پر ایسا ریل بنانے کا بخار چڑھا کہ نہ صرف ریل بلکہ پورا گانا ہی شوٹ کرا لیا۔وہ بھی اپنے تھانہ علاقے میں ۔سیکٹر 126 تھانہ علاقے کے ایس ایچ او اجے چاہر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

 اس ویڈیو میں اجے چاہر یوپی پولیس کی وردی میں گانا شوٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک مخصوص ذات کے لیے گائے جانے والے گانے میں ایس ایچ او مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ اجے چاہر نے بغیر اجازت اپنے ہی تھانے میں یہ ویڈیو شوٹ کی ہے۔ اس معاملے کی خبر پھیلنے کے بعد اجے چاہر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ 

معلومات کے مطابق سیکٹر 126 تھانہ علاقہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔ ایک منٹ 50 سیکنڈ کی یہ ویڈیو گانے 'بھائیچارا تگدا سسٹم آر پار کا' پر بنائی گئی ہے۔ گوتم بدھ نگر کی پولس کمشنر لکشمی سنگھ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سٹیشن انچارج سیکٹر 126 کو فوری اثر کے ساتھ لائن حاضر کر دیا۔ انہوں نے محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Historical Monuments Colonel ki Laat لکھنو کی کلن کی لاٹ کا وجود خطرہ میں اے ایس آئی کا افسوسناک رویہ

ایس ایچ او مرکزی کردار میں ہے:
نوئیڈا کے سیکٹر 126 کوتوالی کے ایس ایچ او اجے چاہر اس ویڈیو میں اجے چاہر ایک پولیس انسپکٹر کے بن کر ایکشن میں ہیں۔ ویڈیو سیکٹر 126 کے ایک فارم ہاؤس میں بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ذات پر مبنی گانے کی شوٹنگ کی گئی ہے۔ گانے کے ریلیز ہوتے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ دفتر میں رہتے ہوئے بغیر اجازت یونی فارم میں ریل شوٹ کرنے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے یہ کاروائی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details