اردو

urdu

PM Modi at Party Headquarter

ETV Bharat / videos

PM Modi at Party Headquarter جب استقبال کے موقع پر پی ایم مودی ہوئے ناراض، خاتون کو ایسا نہ کرنے کی ہدایت کی - BJP Mahila Morch welcome PM Modi

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 1:05 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کے موقع پر بی جے پی مہیلا مورچہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں پی ایم مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ کچھ دیر پہلے پی ایم مودی بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ جہاں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پی ایم مودی خواتین کارکنوں سے ملاقات کر رہے تھے جب وہ ایک بات پر ناراض ہو گئے۔ انہوں نے ایک خاتون کارکن کو ایسا کرنے سے منع کیا۔ آپ کو بتا دیں، پی ایم مودی پارٹی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کر رہے تھے جب ایک خاتون کارکن نے سب سے پہلے ان پر پھول برسائے۔ اس کے بعد ان کے پاؤں چھوئے۔ ایسا کرنے پر پی ایم مودی سخت ناراض ہوئے اور دوبارہ ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ پی ایم مودی کی ناراضگی ان کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی۔ انہوں نے خاتون کارکن کو بھی سخت ڈانٹا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کے بعد ان کے لیے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ خواتین ریزرویشن بل کو پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے۔ جمعرات کو راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 215 ووٹ ڈالے گئے اور اس کے خلاف ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔  

ABOUT THE AUTHOR

...view details