اردو

urdu

ایمبولینس

ETV Bharat / videos

Father Took Daughter Body on Bike ایبمولینس نہ ملنے پر بیٹی کی لاش کو بائیک پر لے جانا پڑا - بائیک پر لاش لے جانا پڑا

By

Published : Mar 17, 2023, 1:03 PM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے میڈیکل کالج میں ایک بار پھر لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایمبولنس نہ ملنے پر باپ کو معصوم بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر لے کر جانا پڑا۔ ہسپتال میں معصوم بچی کی موت کے بعد ماں باپ گھنٹوں ایمبولنس کا انتظار کرتے رہیں۔ میڈیکل کالج کیمپس میں معصوم  بیٹی کی لاش لے کر ماں گھنٹوں روتی رہی۔ لیکن، اس طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔ اس واقعے کا ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے۔بتا دیں کہ انتو تھانہ علاقہ کے کلیان پور مورا گاؤں میں رہنے والے بھیم راؤ کی 8 ماہ کی بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔ گھر والے لڑکی کو مقامی ہسپتال لے گئے۔ وہاں سے ڈاکٹروں نے جمعرات کو اسے راجہ پرتاپ بہادر ہسپتال ریفر کر دیا۔ یہاں علاج کے دوران دیر شام لڑکی کی موت ہوگئی۔ بچی کی موت کے بعد گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔جس کے بعد لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ سے اس کی لاش گھر لے جانے کے لیے ایمبولینس کا مطالبہ کیا لیکن گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد بھی انہیں ایمبولینس نہ مل سکی۔ بے بس ہو کر باپ بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جانے پر مجبور ہو گیا۔ اب موٹر سائیکل سے لاش لے جانے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ ساتھ ہی اس معاملے میں پرنسپل ڈاکٹر سلیل سریواستو نے کہا کہ اس سلسلے میں واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہسپتال میں دو ہیرس وینز ہیں۔ انکوائری کی جائے گی کہ مقتول کی ایمبولینس کیوں نہیں ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details