فتح آباد میں خاتون پرخچر نے حملہ کیا، واقعہ سی سی ٹی وی میں قید - واقعہ سی سی ٹی وی میں قید
فتح آباد کے رتیہ نامی علاقہ میں ہفتہ کو خچر نے خاتون پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دراصل شکتی نگر رتیہ میں خاتون کسی کام سے باہر جا رہی تھی۔ راستے میں خچر نے اس پر حملہ کر دیا۔ پہلے خچر نے عورت کو مارا اور پھر اسے دانتوں سے پکڑے دور تک گھسیٹ لیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگوں نے اسے کسی طرح خچر کے چنگل سے چھڑایا۔ اس واقعہ کے بعد شکتی نگر رتیہ کے لوگوں نے آوارہ جانوروں کو پکڑنے کا مطالبہ تیز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون پرانی گوشالہ کے پاس رہتی ہے۔ واقعہ کے وقت خاتون پیدل بیوٹی پارلر جا رہی تھی۔ جیسے ہی وہ شکتی نگر چوک پر پہنچی تو وہاں کھڑے پاگل خچر نے خاتون پر حملہ کر دیا اور اسے اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیا۔ خاتون کی چیخ و پکار پر آس پاس کے لوگوں نے خچر کو بھگا دیا۔ مقامی لوگ خچر کو پاگل قرار دے رہے ہیں۔