اردو

urdu

Meerut Viral Video

ETV Bharat / videos

Meerut Viral Video ملزم کو پکڑنے گئے داروغہ چاروں شانے چت، ویڈیو وائرل - میرٹھ میں داروغہ سڑک پر گے

By

Published : Jul 23, 2023, 1:22 PM IST

Updated : Jul 23, 2023, 10:43 PM IST

میرٹھ:اترپردیش کے میرٹھ میں ایک ملزم کو پکڑنے کے لیے دوڑنے والے داروغہ کا وائرل ویڈیو وائرل ہے۔ داروغہ ملزم کو دوڑاتا ہے اور پھر زمین پر گر جاتا ہے۔ اس دوران ملزم ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ اس واقعہ کو دیکھ کر موقعے پر موجود لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔ دراصل، ہفتہ کو موانہ تھانہ علاقہ کے ساٹھلا گاؤں میں ایک گھر میں دھماکے کی خبر سامنے آئی۔ گھر میں غیر قانونی طور پر پٹاخے بنائے جا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچی۔ اسی دوران جب داروغہ مالک مکان کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھے تو وہ بھاگنے لگا۔ داروغہ بھی اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ پڑا۔ مالک مکان اس کے ہاتھ آنے ہی والا تھا کہ اس نے پوری قوت سے اپنی رفتار بڑھا دی اور داروغہ سنبھل نہیں سکا اور راستے میں نالے کے قریب وہ چاروں شانے چت ہو گیا۔ اس دوران ملزم داروغہ کے ہاتھ سے نکل گیا۔ داروغہ کو گرتے دیکھ کر گاؤں والوں کی ہنسی کا ٹھکانہ نہ رہا اور داروغہ غصے سے لال پیلا ہو کر وہاں سے چلا گیا۔

Last Updated : Jul 23, 2023, 10:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details