Massive Fire Broke Out In Jhaveri: زاویری بازار ممبئی میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی - ممبئی کے پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی
ممبئی کے زاویری بازار علاقے میں آج صبح ایک 5 منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سے زیادہ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ عمارت میں پھنسے تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 5 منزلہ عمارت میں کل دیر رات تقریباً 1.30 بجے آگ لگی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر عمارت میں پھنسے تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنا شروع کیا۔ ابھی تک کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:Gang Rape In UP یوپی میں اجتماعی عصمت دری کے بعد طالبہ کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا