Man Hangs Upside Down on a Coconut Tree: آدھے گھنٹے سے زیادہ تک ناریل کے درخت پر الٹا لٹکا رہا شخص
کیرالا کے کوٹائیم میں ایک معمر شخص ناریل کے درخت پر چڑھا تھا، توازن بگڑنے کے سبب وہ ناریل کے درخت سے آدھے گھنٹے سے زیادہ تک الٹا لٹکا رہا۔ مقامی لوگوں نے اس شخص کو بچانے اور درخت سے اتارنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ بعد ازاں فائر فورس کے اہلکاروں نے سیڑھی اور رسی کا استعمال کرتے ہوئے اس شخص کو درخت سے نیچے اتارا۔ پولیس نے بتایا کہ وکرمان جو تھالیولاپرمبو کا رہنے والا ہے وہ درخت پر الٹا لٹک گیا تھا، تاہم اسے کوئی چوٹ نہیں آئی اسے ہسپتال میں ابتدائی جانچ کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:25 PM IST