اردو

urdu

ETV Bharat / videos

Jammu Twin blasts جموں میں دو دھماکے، کئی افراد زخمی

By

Published : Jan 21, 2023, 11:05 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:39 PM IST

جموں:جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کو دو پُر اسرار دھماکوں میں نو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکے دو گاڑیوں میں ہوئے ہیں۔ایک مقامی شہری نے بتایا کہ پہلا دھماکہ قریب سوا گیارہ بجے ہوا اور اس کے پندرہ منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔یہ دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب بھارت جوڑ یاترا صوبہ جموں پہنچ گئی ہے اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے)کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے نروال جموں میں دھماکے کی جگہ کا جائزہ لیا اور وہاں سے اہم ثبوت و شواہد اکھٹا کیے۔ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ٹیم جس کی سربراہی ڈی ایس پی کر رہے تھے نے کئی گھنٹوں تک جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں سے اہم ثبوت و شواہد اکھٹا کیے۔معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے نے ان دھماکوں کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی جبکہ آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کھنگالا جارہا ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2023, 8:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details