جموں میں کشمیری پنڈتوں نے اںٹرنیشنل پھیرن ڈے منفرد انداز میں منایا - پھیرن ریمپ شو
Published : Dec 19, 2023, 4:32 PM IST
کشمیری پنڈتوں نے 18 دسمبر کو ابھینو تھیٹر جموں میں بین الاقوامی پھیرن ڈے کا اہتمام کیا۔اس پروگرام میں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں نے کشمیری تقافتی لباس پھیرن میں دم توڑ دینے والی پرفارمنس پیش کی۔پروگرام میں رجنی بھٹی کے لکھے ہوئے اور روہت بھٹ کی ہدایت کاری میں بنائے گئے ایک ڈرامے کو بھی پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں رنجنا رینا کی کتابوں، آئیز وائیڈ اوپن کو بہت سراہا گیا۔پروگرام میں کشمیری پنڈتوں نے روایتی لباس پھیرن میں ریمپ شو بھی کیا۔ شو کا مقصد کشمیری ثقافت کو پیش کرنا اور نوجوانوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔بتادیں کہ پھیرن کشمیر کا روایتی لباس ہے جو سردیوں میں پہنا جاتا ہے اور زمانے کی ترقی اور گرمی کے لئے جدید ترین ملبوسات کی دستیابی کے باوجود بھی اس کا رواج برابر جاری ہے۔