اردو

urdu

گلائیڈر گر کر تباہ

ETV Bharat / videos

Glider crashes دھنباد ہوائی اڈے پر گلائیڈر گر کر تباہ، دو شدید زخمی

By

Published : Mar 23, 2023, 10:48 PM IST

جھارکھنڈ ہوائی اڈے سے ہوائی دورے کے لیے لے جایا گیا گلائیڈر آج ضلع کے بارواڈا تھانہ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جس میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے، دونوں اشرفی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 کوئلانچل علاقہ میں شہر کا فضائی دورہ کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا منصوبہ جمعرات کی سہ پہر کو اس وقت ناکام ہوگیا جب ایک گلائیڈر بارواڈا فضائی پٹی سے ٹیک آف کرنے کے بعد شہر کے اوپر اڑ رہا تھا۔ اس دوران گلائیڈر میں فنی خرابی کے باعث یہ بے قابو ہو کر برسا منڈا پارک کے قریب ایک مکان پر جا گرا۔جس کی وجہ سے گلائیڈر بری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ اس پر سوار دو افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔ جنہیں فوری طور پر مقامی لوگوں کی مدد سے قریبی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔ پولیس اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
 

ABOUT THE AUTHOR

...view details