سری لنکا بحریہ کی گولیوں سے بچتے ہوئے 13 کلومیٹر تیر کر بھارت پہنچا نوجوان
اتور کے روز سری لنکا بحریہ کی گولیوں سے بچتے ہوئے ایک 24 سالہ نوجوان 13 کلو میٹر تیر کر تمل ناڈو کے دھنوش کوڈی پہنچا۔ مذکورہ نوجوان کی شناخت حسن خان عر اجے خان کے طور پر ہوئی ہے۔ تامل ناڈو کوسٹل پولیس کے مطابق سری لنکا بحریہ نے ایک کشتی پر فائرنگ کی جو غیر قانونی طور پر بھارتی ساحلوں پر چل رہی تھی۔ اس دوران گولیوں سے بچنے کے لیے سری لنکا کے منار ضلع کے حسن خان نے آبنائے پالک میں چھلانگ لگا دی اور سات سمندری میل یعنی 13 کلومیٹر تیر کر دھنوش کوڈی پہنچا۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:29 PM IST