CRPF Trooper Wons Hearts : کشمیر میں تعینات پولیس افسر کا کشمیری موسیقی سے لگاؤ - Troopers Rendition Of Kashmiri Songs
بانڈی پورہ: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی سریلی آواز کشمیر کی خوبصورت وادی میں خوشی اور امن کی لہر پھیلانے میں معاون ثابت ہورہی ہے۔ کانسٹیبل متھن جئے رائے، Mithun Jai Rai جو بانڈی پورہ 3rd Bn میں تعینات ہیں، اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کو خطے کے لوگوں سے جوڑنے اور کشمیر کی خوبصورتی کو اپنی سریلی آواز سے بیان کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:LoC IB Security in JK: سرحد پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری
موسیقی کے لیے اپنے شوق کے بارے میں، متھن کہتے ہیں، "موسیقی میں لوگوں کو شفا دینے اور جوڑنے کی طاقت ہوتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ کشمیری گانے کشمیری لوگوں کی طرح خوبصورت ہیں۔ اس سے دل کو سکون ملتا ہے ۔ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے متھن جب سے کشمیر میں تعینات ہوئے ہیں، کشمیری گانے گا رہے ہیں۔ اپنے مصروف نظام الاوقات کے باوجود، متھن اپنے فن کی قدر کرتے ہوئے اپنی گلوکاری کی مشق کرنے میں گھنٹوں گزارتے ہیں۔