اردو

urdu

man being stabbed and his head crushed at karawal nagar

ETV Bharat / videos

Karawal Nagar Delh Cctv Footage نوجوان کو پہلے چاقو مارا گیا پھر پتھر سے سر کچل دیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا - کچھ لڑکے دیپک پر چاقو سے حملہ کرتے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 1:06 PM IST

نئی دہلی:شمال مشرقی دہلی کے کراول نگر تھانہ علاقے کے تحت شیو وہار علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کو چاقو مار کر اور بھاری پتھر سے کچل کر ہلاک کرنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ کچھ لڑکے دیپک پر چاقو سے حملہ کرتے اور پتھر سے کچلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فی الحال پولس نے اس پورے معاملے میں کیس درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ کچھ ملزمان کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ شیو وہار علاقے میں منگل کی دیر رات موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان کو بدمعاشوں نے چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ شناخت چھپانے کے لیے سر کو بھاری پتھر سے کچل دیا گیا۔ ایک راہگیر نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی کی شناخت شیو وہار کے رہنے والے دیپک کے طور پر ہوئی۔ کراول نگر پولیس ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ملا ہے، جس میں بدمعاش نوجوان کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ بعد میں شناخت مٹانے کے لیے ملزمین اس نوجوان کا سر پتھر سے کچل دیتے ہیں۔ پولیس نے مطابق دیپک نے کچھ دنوں قبل تینوں ملزمین میں سے ایک کی پٹائی کر دی تھی۔ اسی کا بدلہ لینے کے لیے ملزمین نے اس کا قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'جے شری رام' نہ کہنے پر ممبئی میں شرپسندوں کے ہاتھوں نوجوان کی پٹائی، ویڈیو سامنے آیا

ضلع پولیس کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جوئے ٹرکی نے بتایا کہ منگل کی رات 2 بجے دیپک اپنی موٹر سائیکل پر شیو وہار کے رام لیلا گراؤنڈ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ اس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے اسے گھیر لیا اور ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ اس دوران ملزمان نے نوجوان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details