Cat Joins Ramadan Prayer الجزائر میں نمازِ تراویح کے دوران امام کے کندھے پر بلی کے چڑھنے کا ویڈیو وائرل - نماز تراویح کے دوران بلی کی شرارت
افریقی ملک الجزائر کی ایک مسجد میں نمازِ تروایح کے دوران ایک بلی امام کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ گئی تاہم امام نے تلاوت جاری رکھی۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اتنا زیادہ پسند کیا گیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز تراویح کے دوران تلاوت کر رہے ہیں اور اچانک بلی امام کے بندھے ہوئے دونوں ہاتھوں تک چھلانگ لگاتی ہے، اسی دوران بلی کو گرنے سے بچانے کیلئے امام تلاوت کے دوران ہی اپنے ہاتھ سے بلی کو سہارا دیتے ہیں، پھر بلی امام کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ جاتی ہے اور امام قرأت جاری رکھتے ہیں۔کچھ دیر کندھے پر بیٹھے رہنے کے بعد بلی چھلانگ لگا کر وہاں سے چلی جاتی ہے اور امام رکوع میں چلے جاتے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو 3 اپریل کو الجزائر کے صوبے بوردج بو اریریج کی مسجد ابو بکر الصدیق سے لی گئی تھی۔