Biparjoy Cyclone بپرجوائے طوفان کا اثر، ماؤنٹ ابو میں تیز ہوائیں جاری، ویڈیو دیکھیں
ریاست راجستھان کے سروہی میں رات کے وقت سمندری طوفان بپرجوائے کے داخل ہونے کے بعد اب اس کا اثر نظر آرہا ہے۔ ضلع کے کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جمعہ کی صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ طوفان کا اثر ریاست کے پہاڑی مقام ماؤنٹ ابو میں دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں صبح سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے نقصان کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ ماؤنٹ ابو میں پٹوار گھر کے سامنے کار پر درخت گر گیا جس میں کار کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب چندر محل کے سامنے ڈی پی پر درخت گر گیا جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔ پنڈوارہ کے موڈکی پھلی میں رات کے وقت ایک کچا مکان منہدم ہوگیا۔ یہاں کے مکانات کے ٹین شیڈ اڑ جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے مسلسل چوکس رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کوئی ضروری کام ہو تو ہی گھر سے باہر نکلیں ورنہ گھروں میں ہی رہیں۔ اس کے علاوہ بارش اور آندھی کے دوران درخت کے نیچے کھڑے نہ ہوں، جانوروں کو درخت کے نیچے نہ باندھیں، گاڑیوں کو درختوں سے دور رکھیں۔ جس کی وجہ سے ماؤنٹ ابو کی نکی جھیل میں جمعہ اور ہفتہ کو کشتی رانی بند رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے علاقے کے اسکولوں میں دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔Cyclone Biparjoy سمندری طوفان بپرجوائے سے بھاری تباہی، دو افراد ہلاک، 22 لوگ زخمی