اونتی پورہ قومی شاہراہ پر رینج روور کارمیں آگ لگی - کار میں اچانک آگ لگنے سے افراتفری
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 15 جنوری کو صبح دس بجے ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی اور کار دیکھتے ہی دیکھتے کار جل کر خاکستر ہوگئی، تاہم گاڑی میں سوار ڈرائیور اور دیگر افراد بال بال بچے۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کی طرف جانے والی رینج روور (Range Rover) کار پدگام پورہ اونتی پورہ کے نزدیک اچانگ آگ لگ گئی اور جل کار خاک ہوگئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا، جب کہ کار میں میں سوار ڈرائیور و دیگر افراد کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔