یہ کوبرا دیڑھ مہینے سے ایک ہی جگہ پر براجمان، دیکھنے کیلئے امڈا ہجوم - بنگلور اردو نیوز
بنگلورو: گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے ایک کوبرا نے گنجان آباد علاقے میں آکر سو رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ حیران ہیں۔ بنگلور کے انیکل قصبے کے نارائن پور میں جھیل کے پاس ایک درخت پر سانپ آکر روزانہ سوجاتا ہے، جسے دیکھ کر لوگ نہ صرف حیران ہیں بلکہ اس کی پوجا بھی کررہے ہیں۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ کوبرا روزانہ گاؤں آتا ہے اور نارائن پورہ جھیل کے پاس ایک درخت کی شاخ پر چڑھ کر سوجاتا ہے۔ کوبرا صبح 11 بجے آتا ہے، درخت کی شاخ پر چڑھتا ہے، اور شام 5 بجے درخت سے اترکر چلا جاتا ہے۔ آس پاس سینکڑوں لوگ بھی کھڑے ہوں تب بھی سانپ اسی جگہ جاکر سوجاتا ہے۔ ہر روز انیکل کے پاس بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے جمع ہوجاتے ہیں۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:38 PM IST