Viral Video of Bullfight شادی ہال میں بیلوں کی لڑائی کا ویڈیو وائرل - بیلوں کی لڑائی کا ویڈیو وائرل
امریلی: گجرات کے امریلی کے شادی ہال میں دو بیلوں کی لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل شادی کی تقریبات کے دوران دو بیل شادی ہال میں داخل ہو گئے اور لڑنے لگے۔ اس دوران دولہا اور دلہن کے اہل خانہ سمیت مہمان خاموش تماشائی بنے رہے۔ کچھ لوگوں نے 'بُل فائٹ' کو روکنے اور انہیں شادی ہال سے بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ وہیں اس عجیب و غریب واقعہ کے دوران کسی نے ویڈیو بنا لی، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ واقعہ گجرات کے امریلی کے چلالہ گاؤں میں پیش آیا۔ ویڈیو دیکھیں۔