Afghanistan: افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ جنگ کا اختتام - امریکی فوج کا انخلا
پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے افغانستان میں تقریباً بیس سالہ جنگ اس وقت اختتام پذیر ہوگئی جب امریکہ کا آخری طیارہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگیا، جس کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہوچکا ہے۔ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال بھی لیا ہے اور امریکی فوجی انخلا کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔