جمپ سوٹ میں ملائیکا اروڑہ حسین نظر آئیں، وہیں سارہ نے رنبیر اور عالیہ کو مبارکباد دی - جمپ سوٹ میں ملائیکا اروڑہ
بالی ووڈ حسینہ ملائیکا اروڑہ کو ممبئی میں بیک لیس جمپ سوٹ میں دیکھا گیا۔ ملائیکا سرخ لباس میں بے حد حسین نظر آرہی تھیں۔ اس دوران سارہ علی خان کو بھی ایک ریستوران میں دوست کے ساتھ دیکھا گیا۔ جب پاپرازی نے سارہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو بچی کی پیدائش کی خبر سنی ہے تب سارہ نے اس سوال پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے نئے والدین کو مبارکباد دی۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:31 PM IST