Ramesh Taurani's Daughter Reception رمیش تورانی کی بیٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں فلمی ستاروں کی شرکت - روینہ تورانی کی شادی استقبالیہ میں اداکار
فلم پروڈیوسر رمیش تورانی نے منگل کی رات اپنی بیٹی روینہ تورانی کی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تورانی کی بیٹی نے اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں اپورو سود کے ساتھ شادی کی۔ جس کے بعد رمیش نے ممبئی میں نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
رمیش تورانی کی بیٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں بالی ووڈ سے کئی لوگوں نے شرکت کی۔ روینہ توری کی شادی کی یہ تقریب فلمی ستاروں سے جگمگاتی نظر آئی۔ ں ایوشمان کھرانہ، روینہ ٹنڈن، گووندا، چنکی پانڈے، سنیل شیٹی اور ان کے بیٹے آہان شیٹی اور شروری واگھ جیسی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
ان مہمانوں کے درمیان جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ یہ ہے کہ سوناکشی سنہا نے اس تقریب میں اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شرکت کی۔ ان دونوں کو اپنے دوست ہما قریشی اور آیوشمان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس تقریب میں کرن راؤ اور صوفی چودھری بھی نظر آئے۔ روینہ تورانی کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں اکانشا رنجن کپور، انوشکا رنجن اور ان کے شوہر آدتیہ سیل نے بھی اپنی موجودگی درج کرائی۔