ترن آدرش نے پٹھان پر کہا' آج تک کسی ہندی فلم نے یہ کامیابی حاصل کی' - پٹھان باکس آفس پر ترن آدرش
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم پٹھان نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور دوسرے دن تقریباً 70 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ پٹھان نے ریتک روشن کی وار، یش کے کے جی ایف 2 کے ہندی ورژن کے پہلے دن کی کمائی کو مات دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم عالمی باکس آفس پر پہلے دن 100 کروڑ کے کلب میں بھی داخل ہوگئی ہے۔
سدھارتھ آنند کے ہدایتکاری اور یش راج فلمز کے ذریعہ پروڈیوس کردہ فلم پٹھان کو ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں یوم جمہوریہ 2023 سے ایک دن قبل 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا۔ پٹھان شاہ رخ خان کی چار سال بعد سلور اسکرین پر پہلی فلم ہے۔ یہ ایک ایکشن جاسوسی فلم ہے۔
فلم میں سلمان خان کا بھی کیمیو نظر آیا ہے۔ یہ فلم یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کا ایک حصہ ہے۔ اس فرنچائز میں وار اور ٹائیگر کے تینوں پارٹ شامل ہیں۔ وار فلم کی ہدایتکار سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ وہیں فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون کے علاوہ جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔