سلمان خان کی ایک جھلک پانے کے لیے مداح ہوئے بے قابو، پولیس نے کیا لاٹھی چارج
سلمان خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقعے پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کی گلیکسی رہائش گاہ کے باہر سپراسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کھڑی نظر آئی۔ بدقسمتی سے سلمان کے گھر کے باہر موجود مداحوں کا ہجوم اتنا بے قابو ہو گیا کہ پولیس کو اس پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ مختلف شہروں سے آنے والے مداح صبح سے ہی اپنے پسندیدہ اسٹار کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ان کی ممبئی رہائش گاہ کے باہر انتظار کرتے نظر آئے۔ جیسے ہی سلمان اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے بالکونی سے باہر نکلے افسران کو سخت سکیورٹی کے باوجود بھیڑ کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بعد میں بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:37 PM IST