Elephant Went Mad in Motihari: بے قابو ہاتھی نے مچایا ہنگامہ، مقامی لوگ گاؤں چھوڑنے پر مجبور - مشرقی چمپارن میں ہاتھی ہوا بے قابو
بہار کے مشرقی ضلع چمپارن میں ایک ہاتھی اچانک بے قابو ہوگیا۔ بے قابو ہاتھی نے ترکولیا تھانہ علاقے میں خوب ہنگامہ کیا۔ ہاتھی کے ہنگامہ سے بچنے کے لیے مقامی لوگ آدھی رات kw اپنا گھر بار چھوڑ پر مجبور ہوئے۔ جب کہ علی الصبح ترکولیہ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ہاتھی کو قابو میں کرلیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ہاتھی پپرا تھانہ علاقے کے سریت پور کے انل ٹھاکر کا ہے، جسے دیر رات مہاوت یعنی ہاتھی پالنے والے اپنے گھر ترکولیا لے آئے تھے، تبھی اچانک ہاتھی بے قابو ہوگیا اور گچ پال کو کچل کر فرار ہوگیا اور خوب ہنگامہ کیا۔ Elephant Went Mad in Motihari
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:21 PM IST