اردو

urdu

ETV Bharat / videos

بڈگام: 33 کروڑ اور 20 سال کا عرصہ، جامع مسجد چرار شریف پھر بند کیوں؟ - اردو نیوز بڈگام

By

Published : Aug 8, 2021, 9:46 PM IST

33 کروڑ رقم اور بیس سال کا وقت، لیکن جب اس کے بعد بھی جو عمارت تعمیر کی گئی ہو اس میں دراڑیں پڑے تو یہ انتظامیہ کی بڑی لاپرواہی سمجھی جائے گی۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں کشمیر کے معروف صوفی بزرگ شیخ نور الدین نورانی کے آستانۂ عالیہ کے روبرو تعمیر کی گئی بڑی جامع مسجد کی۔ جامع مسجد چرار شریف جس کی پہلی منزل کی سلیب میں دراڑیں پیدا ہوگئی ہیں اور انتظامیہ کے حکم سے اب اسے بند کردیا گیا ہے اور کل نماز جمعہ بھی اس جامع مسجد میں ادا نہیں کی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے جامع مسجد کے اندر جب کوئی شخص چلتا ہے تو سلیب ہلنے لگتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ایل جی منوج سنہا سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا، جس کے بعد ایل جی نے آڈٹ کا حکم دیا تھا اور این آئی ٹی سرینگر کی ٹیم نے جے کے پی سی سی کے ساتھ مل کر مسجد کا مشاہدہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details