ترال کی ہونہار طالبہ: خنسا حسینہ ثنا نے حاصل کیا گولڈ میڈل
انسان محنت سے محبت کرلے تو ہر منزل آسان ہوجاتی ہے۔ کیونکہ محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ اور اگر ایمانداری سے محنت کی جائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ ایسا ہی کچھ کر دکھایا ہے ترال کی رہنے والی خنسا حسینہ ثنا نے، جنہوں نے سخت محنت کرکے الیکٹریکل انجینئرنگ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کی 19ویں سالانہ تقسیمِ اسناد تقریب کے دوران صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں خنسا حسینہ ثنا کو گولڈ میڈل دیا گیا ہے۔ اس کے بعد خنسا کی کامیابی پر پورا علاقہ شادماں ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ دوست و احباب و رشتے دار انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔ علاقے میں خوشی کا ماحول ہے، کیونکہ اس طالبہ نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے ترال کا نام روشن کیا ہے۔