سفارتکاروں کے دورے کے بعد وادی میں تشدد پھر سے شروع
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کو خدشات ہیں کہ کشمیر میں موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ عسکریت پسند اپنی کارروائیاں تیز کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کو ناکام بنانے اور ان کو ہلاک کرنے کے منصوبے بناتے رہتے ہیں تاکہ کشمیر میں امن و امن بحال رہے۔