کشمیر کے سوریہ مندر پر خاص رپورٹ
سوریہ نام سے منسوب اننت ناگ میں واقع یہ مندر سوریا بھگوان کے لئے وقف کیا گیا تھا، مارٹنڈ سوریہ مندر کو مہاراجہ للت ادتیہ مکتا پیڈا نے آٹھویں صدی 725 سے 756 عیسوی کے دوران تعمیر کرایا تھا۔ سوریہ مندر ہندو مذہب کے سب سے قدیم اور تاریخی مندروں میں سے ایک ہے۔ بھارت میں اس طرح کا دوسرا مندر ریاست اُڑیسہ کے کونارک میں موجود ہے۔