پلاسٹک کی بوٹلوں سے بنایا گیا دلکش عمودی باغ
انہوں نے کہا 'پلاسٹک حیرت انگیز چیز ہے اور میں ہر ایک کو بتاتا رہی ہوں کہ پلاسٹک پر پابندی کوئی متبادل نہیں ہے اور ہمیں پلاسٹک کے کچرے کے مناسب انتظام پر توجہ دینی ہوگی۔ یہ عمودی باغ انتہائی فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے جگہ بچ جاتی ہے۔ ' جموں و کشمیر کی ایک ماہر ماحولیات ڈاکٹر نازیہ رسول لطیفی نے پلاسٹک کی بوتلوں سے 'ری یوز اور ری سائیکل' کے تصور کے ساتھ ایک انوکھا عمودی باغ بنایا۔ پلاسٹک کی بوٹلوں کا استعمال کر کے یہ باغ بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر نازیہ باغ کو پانی دینے کے لئے ڈرپ آبپاشی کا استعمال کرتی ہیں لہذا اس سے پانی کی بھی بہت بچت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا 'پلاسٹک حیرت انگیز چیز ہے اور میں ہر ایک کو بتا رہی ہوں کہ پلاسٹک پر پابندی کوئی متبادل نہیں ہے اور ہمیں پلاسٹک کے کچرے کے مناسب انتظام پر توجہ دینی ہوگی۔ یہ عمودی باغ انتہائی فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے جگہ بچ جاتی ہے۔ ' عمودی باغ گاندھی نگر کے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تیار کیا گیا ہے۔ دوسرے کالج بھی اپنے کیمپس میں اس تصور کو متعارف کرا رہے ہیں۔
Last Updated : Sep 16, 2020, 7:26 PM IST