عمر خان کا منفرد کارنامہ: بنائی آکسیجن کنسنٹریٹر (Oxygen Concentrator) مشین - اردو نیوز حیدر آباد
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمر خان نے آکسیجن کنسنٹریٹر(Oxygen Concentrator) مشین بنائی ہے۔ ان کی عمر محض 17 سال ہے اور یہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طالب علم ہیں۔ عمر خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی اس آکسیجن کنسنٹریٹر مشین کو 24 گھنٹے استعمال کیا جاسکتا ہے، جب کہ دیگر مشینوں کا استعمال محض دو یا تین گھنٹے تک ہی کرسکتے ہیں۔