اردو

urdu

ETV Bharat / videos

مونگیر: خانقاہِ رحمانی کے سجادہ نشیں مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سے خصوصی بات چیت - ای ٹی وی بھارت کی خبر

By

Published : Jul 3, 2021, 1:49 PM IST

آج تعلیم کی اہمیت و افادیت ہر قدم پر محسوس کی جارہی ہے جو خوش آئند ہے، ہر طبقہ اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے فکرمند نظر آتا ہے، دینی علوم کے ساتھ لوگ عصری علوم اور جدید ٹیکنالوجی کا باریکی سے مطالعہ کر رہے ہیں، قومی و ریاستی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کا پرچم لہرا رہے ہیں، یہ ہمارے لئے تابناک مستقبل کی علامت ہے۔ مذکورہ باتیں خانقاہِ رحمانی کے نئے سجادہ نشیں و جامعہ رحمانی مونگیر کے سرپرست حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی. مولانا نے کہا کہ والدِ محترم حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کا غم آج تک محسوس کیا جارہا ہے۔ اس خلا کو پُر کرنا آسان نہیں، ہماری کوشش اور مشن ایک ہی ہے کہ ان کے ذریعہ جن کاموں کو انجام دیا جارہا تھا اور جن تحریکات کو انہوں نے شروع کیا تھا، اسے مضبوطی کے ساتھ آگے لےکر چلوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details