پست ہوتی خوشیوں کی آواز - اترپردیش نیوز
خوشی کے موقع پر ڈھولک کی آواز نہ سنائی دے تو خوشیاں ادھوری رہ جاتی ہیں، لیکن خوشی کا یہ سامان ہی کساد بازاری کا شکار ہو جائے تو یہ خوشیاں ڈھونڈھنا مشکل ہو جائے۔ ڈھول کے اس کاروبار پر کورونا نے بھی گہرا اثر ڈالا ہے۔ یہ شعبہ بھی بری طرح معاشی بحران کا شکار ہے۔