افغان خواتین کا احتجاج، 'ہمیں اپنے حقوق کیوں نہیں ملتے؟'
گزشتہ روز حقوق نسواں کے لیے متعدد افغان خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج اس وقت پرتشدد ہوگیا جب طالبان نے صدارتی محل کی طرف مارچ کرنے والوں کو روک دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ طالبان نے انہیں روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، طالبان فورسز نے اس حوالے سے کہا کہ مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔