حیدرآباد: یونانی کا عالمی دن ہر سال 11 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد عام لوگوں میں نہ صرف بیماریوں کے علاج میں بلکہ جسم کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے یونانی ادویات کی افادیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
عالمی یونانی دن 2023 "یونانی میڈیسن فار پبلیک ہیلتھ کے موضوع پر منایا جارہا ہے۔
عام طور پر لوگ کسی بھی بیماری یا مسئلے کے لیے ایلوپیتھک علاج کی طرف جاتے ہیں، لیکن ایلوپیتھک کے علاوہ بھی بہت سی دوسری قسم کی متبادل ادویات اور علاج کے طریقے ہیں، جو مختلف قسم کے مسائل کے علاج میں بہت کامیاب ہیں۔ جیسے آیورویدک، ہومیوپیتھک اور یونانی وغیرہ۔ ان میں سے یونانی طب ایک ایسا طریقہ ہے جو بہت سے ممالک نے اس کو اپنایا ہے۔ لیکن ایک کامیاب متبادل علاج کا طریقہ ہونے کے باوجود، یہ عالمی سطح پر نسبتاً کم مقبول ہے۔ کیونکہ اس طب کے حوالے سے لوگ کم بیدار ہیں۔
عالمی یونانی دن ہر سال 11 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد عالمی صحت کی دیکھ بھال میں یونانی ادویات کی افادیت اور صلاحیت کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پھیلانا ہے۔ اس سال اس دن کو "یونانی میڈیسن فار پبلیک ہیلتھ کے موضوع پر منایا جارہا ہے'۔ اس دن کو بھارت کے یونانی طبیب اجمل خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے غرض سے بھی منایا جاتا ہے، جنہوں نے یونانی نظام کو بحال کرنے اور اسے مقبول بنانے کے لیے بہت کچھ کیا۔ جن کی سالگرہ 11 جنوری کو منائی جاتی ہے۔
عالمی یونانی دن کی تاریخ اور مقصد
یونانی کے عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد مختلف طبی طریقوں میں یونانی ادویات کی افادیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور اس کے ذریعے لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ طب میں یونانی نظام کو متبادل نظام طب کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور اس کی ابتدا قدیم یونان میں ہوئی تھی۔ طب کا یونانی نظام ہپوکریٹس اور اس کے پیروکار چلاتے تھے لیکن 1868 میں بھارت میں پیدا ہونے والے اجمل خان نے بھارت میں یونانی طب کی ترقی اور توسیع کے لیے بہت کوششیں کیں اور یونانی طب کو ایک شناخت دی۔ اس وقت اس طب کے ذریعے بھارت، پاکستان، فارس اور جنوبی افریقہ کے علاوہ انگلینڈ سمیت کئی ممالک میں علاج کیا جارہا ہے۔