حیدرآباد: آج کے دور میں خواتین ہر شعبے میں مردوں سے آگے ہیں۔ خواتین محنت اور لگن سے ہر میدان میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ خواتین کی زندگی ہمشہ جدوجہد سے بھری ہوتی ہے۔ وہ بیٹی، بہو، ماں، ساس، نانی تک ہر ذمہ داری پوری کرتی ہے۔ خواتین سے متعلق اس طرح کے بہت سے مسائل ہیں جنہیں خود خواتین ایک عرصے سے نظر انداز کرتی آرہی ہیں اور یہ مسائل ان کی صحت سے متعلق ہیں۔ اگر وہ اپنا خیال رکھیں گی تو یقیناً وہ طویل عرصے تک صحت مند رہے گی، لیکن وہ ایسا نہیں کر پاتیں، تو آئیے اس مضمون کے ذریعے جانتے ہیں کہ خواتین کو اپنی صحت کو درست رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہئے۔
تناؤ کو کم کریں
ماہرین کے مطابق خواتین بہت زیادہ تناؤ میں رہتی ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی صحت پر پڑتا ہے۔ کیریئر اور ذمہ داری کی وجہ سے تناؤ لینا بہت عام بات ہے لیکن تناؤ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اس لیے انہیں ذہنی دباؤ لیے بغیر اپنے مسائل کو اپنے گھر والوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہئے اور اس کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ تناؤ لینے سے بانجھ پن، ڈپریشن، پریشانی اور دل سے متعلق بیماریو کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ تناؤ کو کم کرنے کے لیے خواتین مراقبہ اور یوگا کو اپنے روز مرہ کے عادات میں شامل کرسکتی ہیں۔
پانی زیادہ استعمال کریں
صحت کو بہتر بنانے کے سب سے بڑے عوامل میں سے ایک ہے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ہے۔ جسم کا تقریباً 60 فیصد حصہ پانی سے بنا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کے اعضاء اور خلیات کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے پانی کی وافر مقدار کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے کافی مقدار میں پانی پئیں، تاکہ صحت اچھی رہے۔ زیادہ پانی پینا پورے جسم کو آکسیجن فراہم کرتا ہے، جلد کی صحت کو فروغ دیتا ہے، جسم کا فضلہ نکالتا ہے اور وٹامنز، معدنیات کو جسم تک آسانی سے پہنچاتا ہے۔
رات میں 7-8 گھنٹے نیند لیں
رات میں مناسب نیند لینے سے جسم کو فائدہ ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق نیند مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری ہے'۔ کافی نیند لینا دماغ اور جسم سکون دیتا ہے۔ خواتین کے بارے میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہ اکثر گھر کے کاموں، پڑھائی یا بچوں کی وجہ سے رات گئے تک جاگتی رہتی ہیں اور پھر جلدی اٹھ جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی نیند پوری نہیں ہوتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو کم از کم 7-8 گھنٹے کی نیند لینا چاہیے۔
صحت مند غذا کو خوراک میں شامل کریں
ٹرینڈی ڈائیٹ اور جنک یا فاسٹ فوڈ کھانے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے لیکن یہ چیزیں جسم کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس لیے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی قدرتی چیزیں اور غذائیں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ خوراک میں تازہ پھل یا سبزیاں، اناج، براؤن رائس، کوئنو، جئی، پھل وغیرہ کو شامل کرنا چاہئے۔