حیدرآباد: اپریل ماہ کے پہلے جمعہ کو ہر سال گڈ فرائیڈے منایا جاتا ہے اور آج یعنی 7 اپریل کو گڈ فرائیڈے منایا جارہا ہے۔ اس دن کو پنیہ شکروار بھی کہا جاتا ہے۔ آج کا دن عیسائیوں کے لیے بہت خاص سمجھا جاتا ہے۔ گڈ فرائیڈے کے موقع پر عیسائیت کے پیروکار چرچ جاتے ہیں اور عیسیٰ کو یاد کرتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ گڈ فرائیڈے کے موقع پر عیسائی برادری کے لوگوں کو ہیپی گڈ فرائیڈے کہہ کر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ جو ان کے مذہب کے مطابق بلکل درست نہیں ہے۔ کیونکہ عیسائی برادری کے لوگ اس دن کو 'یوم سوگ' کے طور پر مناتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہی وہ دن تھا جب عیسیٰ مسیح کو تمام جسمانی اذیتیں دینے کے بعد سولی پر چڑھایا گیا۔
عیسیٰ مسیح نے ہنستے ہوئے انسانوں کی بھلائی کے لیے اپنی جان کو قربان کردیا، اس لیے عیسائی برادری کے لوگ اپریل ماہ کے پہلے جمعہ کو 'گڈ فرائیڈے' کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن کو عیسائی برادری میں یوم قربانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔