حیدرآباد: رمضان کی مہینے میں اللہ تعالی نے مسلمانوں پر روزے فرض کیے ہیں۔ روزہ اسلام کے پانچ اہم فرائض میں سے ایک ہے۔ اس دوران دنیا بھر کے مسلمان 30 روزے رکھتے ہیں۔ اسلام کے ماننے والے لوگ رمضان میں صبح کے وقت سحری کرتے ہیں اور پھر سارا دن روزہ رکھنے کے بعد شام کو افطار کرتے ہیں۔ لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ روزے دار افطار میں کھجور کو شامل کیوں کرتے ہیں تو میں آپ کو بتادوں کہ کھجور سے افطار کرنے کے پیچھے مذہبی وجہ کے ساتھ ساتھ سائنسی وجہ بھی ہے۔
کھجور سے روزہ توڑنے کی مذہبی وجہ
اگر مذہبی اعتبار سے دیکھیں تو رمضان میں کھجور سے روزہ توڑنا سنت ہے اور حضرت محمد ﷺ کھجور کو پسند کرتے تھے اور کھجور کے ذریعے ہی روزہ توڑا کرتے تھے۔ اسی لیے آج بھی روزے دار سنت طریقے سے کھجور کھاکر روزہ توڑنے ہیں۔