حیدرآباد: زبان جسم کا ایک اہم اعضا ہے، یہ نہ صرف آپ کو ذائقے کے بارے میں بتاتا ہے بلکہ بیماریوں کی علامات کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔ آپ نے کئی بار یہ بھی دیکھا ہوگا کہ ڈاکٹر جب ہیلتھ چیک اپ کرتا ہے تو سب سے پہلے آپ کی زبان چیک کرتا ہے تاکہ وہ زبان کا رنگ دیکھ کر آپ کی حالت کو سمجھ سکیں۔ بعض اوقات میں زبان کا بدلتا ہوا رنگ کسی سنگین بیماری یا ابتدائی کینسر کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سفید زبان کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے۔ یا اورل ہیلتھ پروبلم اور سفلس جیسے بیماریوں کی ابتدائی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے۔
زبان سفید کیوں نظر آنے لگتے ہیں؟
سفید زبان کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر شخص کی زبان سفید ہونے کے مختلف وجوہات ہوسکتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ زبان کا انفیکشن ہے۔ تاہم، عام طور پر سفید زبان ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس شخص کی قوت مدافعت کمزور ہو گئی ہے۔ کمزور قوت مدافعت کی وجہ سے زبان پر بیکٹیریا کا اثر بڑھ جاتا ہے اور زبان پر سفید تہہ جمنے لگتی ہے۔ دوسری جانب اگر کوئی شخص کینسر، السر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہے تب بھی اس کی زبان سفید ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف پانی کی کمی، منہ کا خشک ہونا، زیادہ شراب نوشی اور منہ کے ذریعے سانس لینے کی وجہ سے زبان سفید ہونے لگتے ہیں۔
اگر آپ سفید زبان سے پریشان ہیں تو صحت بخش خوراک لیں
اگر آپ سفید زبان سے پریشان ہیں تو روزانہ وٹامنز اور غذائی اجزاء سے بھرپور غذا کو اپنے خوراک میں شامل کریں۔ کھانے میں ہری سبزیاں اور پھل ضرور شامل کریں اور مٹھائی کھانے سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ اگر ضرورت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کی نگرانی میں کچھ ضروری سپلیمنٹس بھی لیں۔ تناؤ سے دور رہیں۔ اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ ہائیڈریٹ رکھیں تاکہ آپ کا منہ خشک نہ ہو۔