اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Zika Virus Infection: زیکا وائرس کیا ہے اور کیسے پھیلتا ہے - How is the Zika virus transmitted

زیکا وائرس کی بیماری بنیادی طور پر ایڈیس مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے، جو دن کے وقت کاٹتے ہیں۔ زیکا وائرس کو ایک خطرناک بیماری کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے یہ وائرس اتنا خطرناک ہوتا کہ کئی بار متاثرہ شخص کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ Zika Virus Infection

زیکا وائرس کیا ہے اور کیسے پھیلتا ہے
زیکا وائرس کیا ہے اور کیسے پھیلتا ہے

By

Published : Dec 13, 2022, 11:48 AM IST

حیدرآباد: برسات کے موسم آتے ہی مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماریوں میں اچانک اضافہ ہونے لگتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق زیکا وائرس کی بیماری بھی بنیادی طور پر ایڈیس مچھروں کے کاٹنے سے ہی پھیلتی ہے، جو دن کے وقت کاٹتے ہیں۔ زیکا وائرس کو ایک خطرناک بیماری کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، زیکا وائرس سے ہونے والا انفیکشن اتنا خطرناک ہوتا ہے کہ کئی بار متاثرہ شخص کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ اگر حاملہ خاتون زیکا وائرس کی شکار جائے تو اس کا اثر اس کے حمل میں پل رہے بچے کے دماغ پر بھی پڑسکتا ہے۔ گزشتہ روز کرناٹک میں ایک پانچ سالہ بچی میں زیکا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس لیے یہ جاننا ضروری ہوجاتا ہے کہ زیکا وائرس ہے کیا اور کیسے ہوتا ہے اور اس سے بچاؤ کے طریقے کیا ہیں۔ What is Zika virus and how transmitted

زیکا وائرس کیا ہے؟

زیکا وائرس کے لیے ایڈز مچھر کے کئی نسل ذمہ دار ہوتی ہیں۔ اس میں سے Aedes albopictes اور Aedes aegypti جنہیں Yellow Fever Mosquito کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ زیکا وائرس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس وائرس میں بخار اور ملیریا کی مخلوط علامات دیکھی جاتی ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہیں۔ What is Zika virus and how transmitted

زیکا وائرس کی علامات

  • بخار
  • جلد پر دھبے
  • جوڑوں میں درد
  • پٹھوں میں درد
  • سر درد
  • قے، متلی وغیرہ

زیکا وائرس سے بچاؤ کے طریقے

  • مچھروں سے خود کو محفوظ رکھیں
  • گھر کے ارد گرد کیڑے مار ادویات کا استعمال کریں
  • فل آستین کپڑے پہنیں
  • کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی لگوائیں
  • بستر پر مچھر دانی کا استعمال ضرور کریں

مزید پڑھیں:

زیکا وائرس وائرس کے پھیلاؤ کو کیسے روکا جائے

زیکا وائرس تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ اس لیے متاثرہ شخص میں علامات ظاہر ہونے کے بعد تقریباً 3 ہفتوں تک لوگوں کو متاثرہ شخص سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔ متاثرہ شخص کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے گریز کریں۔ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں جہاں زیکا وائرس بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہو۔ Zika virus cases in Karnataka

ABOUT THE AUTHOR

...view details