اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Mobile Radiation: موبائل ریڈیشن کیا ہے اور اس کے جلد پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں - موبائل ریڈیشن کیا ہے

آج ہم موبائل فون، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ جیسے الیکٹرانک آلات سے گھرے ہوئے ہیں جو ریڈیشن خارج کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ریڈیشن (تابکاری) کے بارے میں مکمل طور سے واقف ہیں اور کیا یہ جانتے ہیں کہ اس سے جلد کو کیا نقصان پہنچتا ہے؟ آئیے اس کے بارے میں یہاں پڑھتے ہیں۔ What is Mobile Radiation

موبائل ریڈیشن کیا ہے اور اس کے جلد پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
موبائل ریڈیشن کیا ہے اور اس کے جلد پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں

By

Published : Apr 11, 2022, 3:27 PM IST

اکیسویں صدی کا دور جدید ٹیکنالوجی والا ہے۔ اس دور میں آپ کو ہر چیز آسانی سے دستیاب ہے۔ چاہے آپ کو فلم کی ٹکٹ چاہیے ہو یا چھٹی منانے کے لیے آپ کو کسی خوبصورت سیاحتی مقام کا سفر طے کرنا ہو۔ تاہم جب معلومات کی رسائی حاصل کرنا اتنا آسان اور آرام دہ ہوتا ہے، تب وہ اپنے ساتھ کچھ خوفناک چیزیں بھی لے کر آتی ہیں۔ موبائل ریڈیشن انہیں میں سے ایک ہے۔ ریڈیشن ایک ایسی چیز ہے جو ہم نادانستہ طور پر اپنے جسم میں جذب کر رہے ہیں۔ لیکن کہیں حد تک ہم یہ جانتے ہیں کہ نیلی روشنی ہماری آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور ہمارے ریٹینا کو کمزور کرسکتی ہیں، جب یہ ہمارے آنکھوں کے لیے اتنی نقصاندہ ہے تب یہ اندازہ لگایے کہ یہ ہماری جلد کو کتنا نقصان پہنچاتی ہوگی۔ Mobile Radiation Affect your Skin

آپ ابھی جو سیل فون استعمال کر رہے ہیں یا جس لیپ ٹاپ سے آپ یہ مضمون پڑھ رہے ہیں، ان سب میں اینٹینا ایک عام چیز ہے۔ یہ اینٹینا سگنل ٹاور کے ساتھ کنکشن بنانے کا کام کرتے ہیں اور کنکشن کی ایک شکل کے طور پر یہ اینٹینا تابکاری خارج کرتے ہیں جو وقت کے ساتھ ہماری جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں ڈیجیٹل دنیا جتنی معلوماتی ہوسکتی ہے اتنا ہی وقت کے ساتھ یہ گمرہ کن معلومات بھی فراہم کرسکتی ہے۔ ایک سرکردہ اسکن کیئر برانڈ کی شریک بانی نمرتا بجاج ریڈیشن سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات اور اس سے حفاظت کرنے کے طریقے جاننے میں ہماری مدد کریں گی۔

ریڈیشن کے نقصان

  • جلد کی رنگت: تمام الیکٹرانک آلات میں ایک چیز عام ہے اور وہ ہے ریڈیشن کی وجہ سے جلد پر مرتب ہونے والے مضر اثرات۔ آج کے دور میں جلد کا خراب ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ایسے میں جلد میں داخل ہونے والے ریڈیشن خارش اور خشکی کا باعث بنتی ہیں، جس کی وجہ سے جلد کا رنگ سرخ یا سیاہ ہوجاتا ہے۔
  • قبل از وقت بڑھاپا: ہماری موجودہ طرز زندگی یہی ہے کہ ہم ہر وقت الیکٹرانک آلات سے گھرے رہنا چاہتے ہیں، جو ہماری جلد کی سائیکل کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔ آلات یا سورج سے خارج ہونے والی شعاعیں ہماری جلد پر ٹیننگ بیڈ بناتی ہیں۔ یو وی شعاعیں ہماری جلد کی بافت کی اندورنی تہہ کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے وہ اپنی لچک کھو دیتی ہیں۔ اس لیے ریڈیشن سے قبل از وقت بڑھاپا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
  • جلد پر بریک آؤٹ:جب ہماری جلد ہمارے ارد گرد کے ماحول کو ناپسند کرتی ہے، تب یہ مختلف طریقوں سے یہ ہمیں یہ بتانے کی کوشش کرتی ہے۔ بریک آؤٹ انہیں میں سے ایک مسئلہ ہے، جو ہمارے ماحول کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے جلد کی حفاظت کرنے والے عناصر ختم ہونے لگتے ہیں اور یہ زیادہ حساس ہوجاتی ہے، جو بالآخر بریک آؤٹ کی شکل میں اپنے غصے کا اظہار کرتی ہے۔
  • جلد کا پیگمینٹیشن:ریڈیشن اور نیلی روشنی کی وجہ سے جلد کو ہونے والے تمام نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے 'اسکین پیگمینٹیشن' جلد کی سب سے زیادہ پریشان کن حالت میں سے ایک ہے۔ جلد کی یہ پریشانی بھی تابکاری کی وجہ سے جنم لیتی ہے۔ ہم اس سے جتنا بچنا چاہیں، لیکن اس سے بچنا بہت مشکل ہے۔ جلد کا پگمنٹیشن ایک ایسی حالت ہے جہاں جلد کے اردگرد سیاہ دھبے ہونے لگتے ہیں۔
  • جلد کی حساسیت: جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، جلد کی حساسیت سب سے اہم عوامل میں سے ایک ہے جو ہماری جلد کو براہ راست متاثر کرتی ہے اور اسے مستقل نقصان پہنچاتی ہے، چاہے ہماری جلد میں خارش ہو یا جلد کا خشک ہونا ہو۔ جلد کی حساسیت آپ کی جلد کی مضبوطی کو کمزور کرتی ہے، جلد جتنی زیادہ حساس ہوگی اس کا ہوا کے نقصان دہ ذرات سے لڑنے کا امکان اتنا ہی کم ہوگا۔

نمرتا ہماری جلد کو تابکاری سے بچنے کے حل کے بارے میں بھی بتاتی ہیں

  • اپنی جلد کو بچانے کے لیے آپ تازہ ہوا میں باہر نکلیں اور قدرتی طور پر اسے ٹھیک ہونے دیں۔
  • پانی زیادہ پینے سے بہتر کچھ علاج ہو ہی نہیں سکتا۔ آپ جتنا زیادہ پانی پئیں گے آپ کی جلد آپ کا اتنا ہی شکریہ ادا کرے گی ۔ لہذا، پانی پئیں اور اپنے آپ کو تابکاری سے بچائیں۔
  • اپنے چہرے کو باقاعدگی سے دھوئیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی آنکھوں کو کافی پانی مل رہا ہو تاکہ نقصان دہ تابکاری ہر پانی کے چھڑکاؤ کے ساتھ ساتھ دھل جائے۔
  • اپنے آپ کو ہر قسم کی تابکاری سے بچانے کے لیے ریڈیشن پروٹیکشن فیس کریم کا استعمال کریں۔
  • موبائل فون، لیپ ٹاپ پر زیادہ وقت نہ گزاریں اور سونے کے وقت اپنے فون کا استعمال نہ کریں۔

مزید پڑھیں: Tips to Stay Healthy in Summer: موسم گرما میں صحتمند کیسے رہیں، پڑھیں آرٹیکل

ABOUT THE AUTHOR

...view details