اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

What Is Asthma: استھما اور اس کی علامات کیا ہیں - Asthma cases in winter

استھما کی بیماری میں سانس کی نالیوں میں سوجن آجاتی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سردیوں میں اس مرض میں مبتلا لوگوں کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی استھما کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔

استھما اور اس کے علامات کیا ہیں
استھما اور اس کے علامات کیا ہیں

By

Published : Dec 15, 2022, 11:39 AM IST

حیدرآباد: دنیا میں ایسی کئی بیماریاں ہیں، جنہیں لوگ ہمشہ نظر انداز کردیتے ہیں اور یہ غلطی بعد میں صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ استھما کی بیماری بھی کچھ ایسی ہی ہے جس کو شروعاتی دور میں اکثر لوگ نظر نداز کر دیتے ہیں جو بعد میں صحت کو متاثر کرتی ہے۔ استھما کو دمہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں سانس کی نالیوں میں سوجن آجاتی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سردیوں میں اس مرض میں مبتلا لوگوں کی پریشانیاں اکثر بڑھ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی اس کے کیسز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کورونا کے اس دور میں دمہ کے مریضوں کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ ان کے مسائل میں اضافہ کر سکتا ہے۔ تو آج ہم اس مضمون کے ذریعے دمے کی کچھ ابتدائی علامات کے بارے میں جانتے ہیں جس کو نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ What is asthma and its symptoms

بار بار کھانسی کا آنا

ویسے تو نزلہ، زکام صحت سے متعلق ایک عام مسئلہ ہے لیکن اگر آپ کو بار بار کھانسی آتی ہے اور کھانسی کے دورے پڑتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔ یہ استھما کی علامت ہو سکتی ہے۔

سانس لینے کے دوران ناک سے سیٹی کی آواز آنا

سانس کا مسئلہ بہت سنگین ہوتا ہے جسے بالکل نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو سانس لینے کے دوران ناک سے سیٹی کی آواز یا گھرگھراہٹ کی آواز آتی ہے تو یہ دمہ کی علامت ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں متاثرہ شخص کو فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔

سانس کی تکلیف

بعض اوقات بہت زیادہ تھکاوٹ کی وجہ سے سانس پھولنے کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے لیکن اگر آپ تھکے ہوئے نہیں ہیں یا تھوڑا سا چلنے کے بعد آپ کی سانس پھولنا شروع ہوجاتی ہے تو یہ دمہ کی علامت ہو سکتی ہے۔ آپ اس مسئلے کو ڈکٹر سے مل کر بتائیں۔ ورنہ آپ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ What is asthma and its symptoms

استھما اور اس کے علامات کیا ہیں

سینے میں جکڑن اور بھاری پن

دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے سینے میں جکڑن اور بھاری پن کا مسئلہ عام ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کو یہ بیماری نہیں ہے اور پھر بھی ایسا مسئلہ ہے تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے، کیونکہ یہ دمے کی علامت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ان علامات پر بھی توجہ دیں

دمہ کا مسئلہ رات یا صبح کے وقت زیادہ شدید ہوجاتا ہے یعنی سانس پھولنا، بار بار کھانسی اور سینے میں جکڑن جیسے مسائل کا پیدا ہونا، اس کے علاوہ ٹھنڈی ہوا میں سانس لینے کے بعد بھی حالت سنگین ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو یہ دمہ کی علامت ہو سکتی ہے۔ آپ کو اپنے ڈاکٹر سے فوری طور پر ملنا چاہئے۔ What is asthma and its symptoms

ABOUT THE AUTHOR

...view details